نئی دہلی، 10/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر نے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متعلق تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا۔ خط میں تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سے منفی آنے والے علامات والے لوگوں کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہئے۔
واضح رہے کہ اب تک اینٹیجن ٹیسٹ میں منفی پائے جانے والے مریض نگیٹیو مان لیا جاتا تھا۔ لیکن اینٹیجن ٹیسٹ میں مثبت ٹیسٹ پائے جانے پرآر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق کی جاتی تھی۔ گزشتہ دنوں میں جس طرح سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ایسا مانا جارہا ہے کہ اس کے پیش نظر حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے۔
وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کو یقین ہے کہ ایسا کرنے سے ہم زیادہ تر کورونا مریضوں تک پہنچ سکیں گے اور انہیں اس انفیکشن سے بچاسکتے ہیں۔ حکومت کورونا وائرس سے متعلق اپنی حکمت عملی میں مسلسل تبدیلی لا رہی ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں ٹیسٹوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ملک میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ لیکن اب اس تعداد پر مزید قابو پانے کے لئے ہر مشتبہ مریض کا علاج کروانا چاہتا ہے۔ اب اینٹیجن ٹیسٹ کے بعد منفی پائے جانے کے بعد بھی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔